الحمد للہ
یوم پاکستان کے مقدّس دن کی قومی تقریب ختم ہوئی-
اور جس شاندار طریقے سے ہوئی کہ اسلامی ممالک کی اہم شخصیات بھی شامل ہوئیں- وہ قرآن کی آیت کا منہ بولتا ثبوت ہے-
"اور انہوں چالیں چلی اور اللہ نے ایک چال چلی- اور اللہ کی چال بہترین ہے"-
جن حالات میں پاکستان بنا- وہ ایک معجزہ ہے-
جن حالات میں پاکستان قائم رہ گیا ہے- وہ بھی ایک معجزہ ہے-
حقیقت یہ ہے کہ
ہندوستان میں تحریک پاکستان کے لئے کام کرنے والے اقلیت میں بھی تھے- جبکہ پاکستان کے مخالف اکثریت میں بھی تھے اور بااثر بھی- لیکن اکثریت کی طاقت اقلیت کی ہمّت کا مقابلہ نہ کرسکی-
پاکستان بننے کے بعد اسکو قائم رکھنے والے بھی اقلیت میں ہی رہے- جبکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے اکثریت میں بھی اور اثرو رسوخ والے بھی- لیکن اقلیت کی ہمّت اکثریت کی طاقت کو مات دیتی رہی-
پاکستان ہر قسم کے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتا ہوا ١٩٤٧ سے بہت بہتر پوزیشن میں پہنچ گیا ہے- پاکستان کے وجود کے جو بھی مقاصد تھے وہ بھی پورے ہو رہے ہیں-
تحریک پاکستان لیکن ابھی بھی جاری ہے اور اسی پورے خطّے میں جاری ہے-
پاکستانی آج بھی دو قومی نظریے کی زد میں ہیں- ملک میں بسنے والوں کا ایک حصّہ پاکستان مخالف قوّتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے- اور باقی انکا مقابلہ کر رہے ہیں-
اس یقین کے ساتھ کہ
"آگاہ ہو جاؤ کہ اللہ کا گروہ ہی کامیاب ہونے والا ہے"-
سورہ الحشر