"اور یہ چاہتے ہیں کہ الله کے نور کو اپنے منہ (پھونکوں سے) سے بجھا دیں
مگر الله اپنا نور مکمّل کر کے رہے گا
چاہے کافروں (جھٹلانے والوں) کو کتنا ہی برا کیوں نہ لگے"
سورہ توبہ آیت ٣٢
ایک اسلامی ریاست الله کا وہ نور ہوتی ہے جو میزان یعنی قرآن یعنی عدل کو زمین پر قائم کرتی ہے-
ریاست مدینہ - ایک عرب اسلامی ریاست جس میں قبائل بہت تھے لیکن سب کی مشترکہ زبان عربی تھی- اس لئے قرآن کا پیغام ایک بڑے اور اہم خطّے میں پہنچ گیا، سمجھا گیا اور بالآخر ذاتوں اور نسلوں کی بنیاد پر تعصب اور لڑائیوں کے خاتمے کا باعث بنا-
ریاست مدینہ - فائنل ایڈیشن تھا ان تعلیمات کا جو براہ راست الله سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے انبیاء علیہم السلام کے ذریعے بھیجی جاتی رہیں- وہ تعلیمات جن سے مکّے کے لوگوں کو ضد تھی اور وہ اپنی غلط عادتوں، غلط رویوں اور غلط سوچ پر اڑے رہنا چاہتے تھے اور جسے مدینے کے عوام نے خوش آمدید کہا کیونکہ وہ غلط کو غلط سمجھتے تھے اور اسے صحیح کرنا چاہتے تھے- تو الله سبحانہ و تعالیٰ نے رسول الله صلی الله علیہ وسلّم کے لئے آسانی پیدا فرمائی اور پہلی اسلامی آئینی ریاست کا آغاز مدینہ سے ہوا-
ریاست مدینہ - کہ جب انسانی شیاطین کو یقین ہو گیا کہ چودہ سو سال میں درجہ بدرجہ عربوں کے زوال بعد رسول الله صلی الله علیہ وسلّم اور انکا پیغام جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا گیا ہے- کسی نبی اور رسول کی آمد بھی متوقع نہیں- مدینہ اب صرف روحانی فیض حاصل کرنے کی جگہ ہے- وہاں سے کوئی سیاسی و عسکری قوّت جنم نہیں لے سکتی لہٰذا مسلمانوں میں اب کوئی طاقت باقی نہیں رہ گئی- تو ریاست پاکستان وجود میں آگئی-
"اور یہ چاہتے ہیں کہ الله کے نور کو اپنے منہ (پھونکوں سے) سے بجھا دیں
مگر الله اپنا نور مکمّل کر کے رہے گا
چاہے کافروں (جھٹلانے والوں) کو کتنا ہی برا کیوں نہ لگے"
سورہ الصّف آیت ٨
ریاست پاکستان - جو تسلسل ہے ریاست مدینہ کا- ایک غیر عرب اسلامی ریاست جو کہ تحریک پاکستان کے نتیجے میں وجود میں آئی- اردو زبان جو کہ برّ اعظم ایشیا کی بہت سی قوموں کی مشترکہ زبان ہے علّامہ اقبال اور قائداعظم رحمة الله علیہا کی فکر اور پیغام کو پھیلانے کا ذریعہ بنی- اور بالآخر پاکستان ایک عجمی اسلامی ریاست کے طور پر وجود میں آیا اور بہت سی قوموں اور نسلوں کے لئے جاۓ پناہ بن گیا-
ریاست پاکستان - نسلی اور لسانی طور پر غیرعرب شخصیات کی جدّ و جہد کا نتیجہ-
ریاست پاکستان - جو کہ ایک سیاسی قوّت بھی ہے اور عسکری قوّت بھی-
تحریک پاکستان جو کہ ابھی جاری ہے اور جسکی منزل ہے خلافت ارضی- الله کی زمین پر الله کا نظام- ریاست مدینہ کے آئین یعنی قرآن و سنّت کے تحت قائم کیا گیا نظام-
تحریک پاکستان اپنی منزل تک پہنچ کر رہے گی چاہے پوری پاکستانی قوم بھی اگر نواز شریف اور زرداری, الطاف حسین اور فضل الرحمان کی طرح شیطان کا آلۂ کار بن کر اس میں رکاوٹیں ڈالے- تب بھی یہ کام تو مکمّل ہو کر رہے گا-
اور الله اسکے لئے اپنے بندوں کا انتخاب کرتا رہے گا-
اور الله اسکے لئے اپنے بندوں کا انتخاب کرتا رہے گا-